نیویارک:300آئی فونز خرید کر ایپل اسٹور سے باہر نکلنے والا نوجوان لُٹ گیا

0

نیویارک( نیوزڈیسک) امریکہ میں ایپل سٹور سے 300آئی فون خریدکر نکلنے والے شخص کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 1010ونز ریڈیو نیویارک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 27سالہ نوجوان ایپل سٹورففتھ ایونیو، نیویارک سے موبائل فونز لے کر نکلااور پارکنگ میں اپنی گاڑی کی طرف جا رہا تھا کہ ڈاکو آ گئے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کے پاس تمام آئی فون 13ایس تھے، جو تین بیگز میں تھے۔ آنے والے دو ڈاکوؤں نے اس سے ایک بیگ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔اس بیگ میں 125آئی فون تھے جن کی مالیت 95ہزار ڈالر (تقریباً 2کروڑ 12لاکھ روپے) تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کا ففتھ ایونیو سٹور 24گھنٹے کھلا ہوتا ہے اور یہ آدمی رات پونے 2بجے وہاں سے آئی فونز لے کر نکلا تھا۔ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر اس کے منہ پر گھونسہ مار کر اسے زخمی بھی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!