حلقہء فکروفن کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے اعزاز میں عشائیہ

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں پاکستانی صحافیوں کا کردار نہایت اہم ہے جنھوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو فروغ دیکر کمیونٹی کی بھرپور خدمت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک میڈیا فورم کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقعہ پر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک میڈیا فورم کی صحافتی ٹیم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے علاوہ کمیونٹی کا ایسا فعال اور متحرک کردار ہے جس نے ہمیشہ ہر موقعہ پر سرگرمیوں کو اجاگر کیا ہے اور ساتھ دیا ہے حلقہ فکروفن پاک میڈیا فورم کی ممنون ہے جو سیاسی،سماجی،مذہبی اور ادبی سرگرمیوں کو بلاامتیاز اجاگر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاک میڈیا فورم نے گزشتہ چند سالوں سے بطور صحافتی تنظیم اپنا منفرد مقام بنایا ہے اور پروفیشنل صحافتی اقدار کو فروغ دیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

حلقہ فکروفن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر محمود احمد باجوہ،جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق اور ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ سعودی میڈیا پر پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیاں نمایاں نظر آتی ہیں اور میڈیا کے ہمارے صحافی دوست جس طرح سے اپنا کام کرتے ہیں اور ہر محفل کو رونق بخشتے ہیں اور بے لوث خدمت کرکے دیار غیر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرتے ہیں اس پر انہیں داد دئیے بغیر نہیں رہا جاسکتا ۔

اس موقعہ پر پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم،صدر ذکاءاللہ محسن،جوائنٹ سیکرٹری اجمل منہاس،فنانس سیکرٹری عمران اعوان کا کہنا تھا کہ پاک میڈیا فورم کی اولین ترجیح پاک سعودی تعلقات کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی،سفارتی،تجارتی مراسم کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے سے تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہوتی ہے جبکہ سعودی عرب بھر میں موجود پاکستانیوں کی سیاسی،سماجی، مذہبی اور ادبی تنظیمیں جس طرح کام کر رہی ہیں اور کیمونٹی کو متحرک اور فعال رکھتی ہیں اس سے باہمی تعاون اور یگانگت کا عنصر پیدا ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اہل ریاض ایک گلدستے کی مانند ہیں اور جس کی مثال پوری دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی پاک میڈیا فورم کی یہ کوشش رہی ہے کہ کمیونٹی کے شانہ بشانہ ساتھ چلا جائے جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے اور ہم حلقہ فکروفن کے مشکور ہیں جو ادب کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور ہماری کارکردگی کو سراہاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!