اسپیڈ بیڈمنٹن کلب کی جانب سے کویت میں سیزن 1 ٹورنامنٹ کا انعقاد

0

کویت(محمد عرفان شفیق) اسپیڈ بیڈمنٹن کلب کویت میں نوجوانوں کا ایک ابھرتا ہوا بیڈمنٹن کلب ہے، جنہوں نے حالیہ دنوں میں مختلف کیٹیگریز کے درمیان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

اسپیڈ بیڈمنٹن کلب کویت ہمیشہ نئی نسل کے لیے کویت میں بیڈمنٹن کے کھیل کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گا، اس ضمن میں ٹورنامنٹ کی کامیابی اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسپیڈ بیڈمنٹن کلب کویت کی انتظامیہ اس اَمر میں فخر محسوس کرتی ہے، جسکے زیر انتظام اس ٹورنامنٹ میں مختلف قومیتوں کے افراد نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ علی الصبح سے شام تک بلا تعطل جاری رہا اور تمام میچز ناک آوٹ بنیادوں پر کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں شامل تمام کھلاڑیوں نے اپنی کھیل کے جوہر دکھائے۔ تمام کھلاڑی جیتنے کے لیے پر امید دکھائے دیے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی کویت کے حکمران خاندان سے شیخ دعیج جابر العلی صباح تھے جبکہ کویت بیڈمنٹن فیڈریشن کے نائب صدر عبداللہ محمد، جنرل سیکرٹری خالد و دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔

انکے علاوہNCM Investment کے ڈاکٹر تھیار شریف اور فرازمشتاق نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ شرکت کی۔

اسپیڈ بیڈمنٹن کلب کویت کی انتظامیہ تمام منتظمین، کویت بیڈمنٹن فیڈریشن، اسپانسرز، میڈیا حضرات اور خصوصی طور پر تمام کھلاڑیوں کی بہت مشکور ہے جنہوں نے قلیل عرصے میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل عمل بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!