انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈا کے صدر جاوید گجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، پی پی پی اُنٹاریو کے صدر مصدق اکرام، جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسان کھوکھر اور جنرل سیکرٹری حیدر علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی سندھ کو کراچی حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ عوام پی پی پی کو اپنے مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔
ان انتخاب نے نا صرف کراچی میں پی ٹی آئی کے جعلی مینڈیٹ کی قلعی بھی کھول دی بلکہ پی پی پی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی سیاست کو گجر نالے میں ڈبو دیا۔