ابو ظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، مسقط، صلالہ کے تمام ڈائریکٹرز اور ورکروں نے شرکت کی
دبئی (طاہر منیر طاہر) ابو فیصل آٹو موٹو گروپ کی طرف سے20ویں سالگرہ دبئی کے مقامی ریسٹو رنٹ میں منائی گئی جس میں ابو فیصل گروپ کے ابو ظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، مسقط، صلالہ کے تمام ڈائریکٹرز اور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ابو فیصل آٹو موٹو سی ای او میاں محمد الطاف شارجہ برانچ کے ڈائریکٹر میاں عمر الطاف، ابو ظہبی ہیڈ آفس کے ڈائریکٹر میاں فیصل الطاف، عمان برانچ کے ڈائریکٹر چوہدری حسن مشتاق اور دیگر سٹاف اور دوستوں کے ہمراہ سی ای او میاں محمد الطاف کی سربراہی میں 20ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دبئی برانچ کے ڈائریکٹر میاں عدیل الطاف کے علاوہ ابو فیصل آٹو موٹو کے ڈائریکٹرز نے تمام مہمانوں کا پھولوں سے شاندار استقبال کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری غفار گجر نے انجام دیئے۔
دیگر مہمانوں میں میاں سجاد، چیئر مین بیت المال ضلع سیالکوٹ پاکستان سے حاجی امان اللہ اعوان، ناصر محمود، چوہدری بلال صفدر، چوہدری عبدالمجید، عنایت شاہ، ملک نبیل اعوان، میاں ثاقب، چوہدری محمد ارشد، چوہدری مبشر جبار، سجاد ورک، رانا پرویز، رانا احتشان، احسان اللہ وڑائچ، ناصر ورک، حلیم، رضوان، فیروز، حسن شکیل، چوہدری نبیل خان، شیراز، ثاقب، عرفان طور، راجہ طارق، اعجاز ورک، محمد وسیم، محمد قاسم، شاہد، نوید محسن، ملک عمرعباس اور چوہدری وقاص شامل تھے۔
اس موقع پر ابو فیصل آٹو موٹو گروپ کے سی ای او میاں محمد الطاف نے کہا کہ ہم اپنے تمام ڈیلرز اور کلائنٹس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے ہماری عزت افزائی کی، ہمارے گروپ کے تمام ڈائریکٹرز اور ورکر ہمارے بیٹے اور فیملیز ممبرز ہیں ہم آئندہ بھی سب کو ساتھ لیکر چلیں گے آخر میں سب دوستوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔