صدر پی ٹی آئی کاتالونیا محمد شیراز بھٹی کی انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

0

ویلنسیا (زاہد مصطفیٰ اعوان)پاکستان تحریک انصاف سپین کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد نو منتخب ریجنز کاتالونیا،ویلینسیا اور میڈرڈ کے منتخب عہدیداران کا پہلا باقاعدہ مشاورتی اجلاس مرحبا ریسٹورنٹ ویلنسیا میں زیر صدارت محمد شیراز بھٹی منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کاتالونیا،پی ٹی آئی ویلنسیا اور پی ٹی آئی میڈرڈ کے نو منتخب عہدیداران نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس میں صدر پی ٹی آئی کاتالونیا محمد شیراز بھٹی نے تمام ریجنز میں کامیابی پر عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم اور ہماری پوری ٹیم کی بہترین الیکشن کی حکمت عملی اور شب و روز محنت سے ہمیں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے جس پر پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اور ہماری ذمہ داری پارٹی کو اس کے آئین و ضوابط کے مطابق اور عمران خان کے وژن اور پارٹی نظر یے کو اسپین بھر میں مقیم کمیونٹی تک پہنچانا ہے اور ہم سب کو اس پر کام کرنا ہو گا۔

مشاورتی اجلاس کا بنیادی ایجنڈہ پی ٹی آئی اسپین کے نیشنل انتخابات تھے جس پر کہا گیا کہ چونکہ ہمارا پینل تمام ریجنز سے کامیاب ہو چکا ہے اور اب مقابلے کے لئے کوئی بھی پینل سامنے نہیں آ سکے گا لیکن ہمیں باہمی مشاورت سے نیشنل پینل کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا ہے جو پارٹی معاملات کو بہترین طریقے سے آرگنائز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے نیشنل باڈی کے لئے عہدیداران کا فیصلہ کیا گیا جن کے کاغذات نامزدگی 5 اکتوبر تک بھجوا دیے جائیں گے جو مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے۔

مشاورتی اجلاس میں صدر پی ٹی آئی کاتالونیا محمد شیراز بھٹی،صدر پی ٹی ویلنسیا خرم شہزاد،صدر پی ٹی آئی میڈرڈ قیصر صدیق زاہد اور دیگر منتخب عہدیداران نے شرکت کی۔نیشنل باڈی کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!