جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے صدر ملک مشتاق پاشا کا فرانس کےنو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ
پیرس(سلطان محمود )جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے صدر ملک مشتاق پاشا کی جانب فرانس کےنو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ جس میں کشمیریوں اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔
صدر یورپ زون جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ ملک مشتاق پاشا نے نئی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ھے کہ یہ نئی تنظیم کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہمارا مکمل تعاون اس تنظیم کے ساتھ شامل حال ر ہے گا۔
فرانس کی نئی تنظیم کے صدر عمران بٹ نے خطاب کرتے ہوئے یورپ زون کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کا تعاون فرانس کی تنظیم کے ساتھ رھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنے فرائض منصبی کو دیانتداری سے سرانجام دیں، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ فرانس کے جنرل سیکرٹری راجہ گلفام نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپ اور فرانس کی تنظیم کے شکرگذار ہیں جنہوں نے انھیں یہ عہدہ دیا ۔
ممتاز کشمیری رہنما ملک ممتاز نے سب نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی نئے لوگ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ فرانس میں جو نئی باڈی تشکیل دی گئی ان میں صدر عمران بٹ، جنرل سیکرٹری راجہ گلفام، نائب صدر راجہ صغیر،جوائنٹ سیکریٹری عبد الرحمن ،سیکرٹری مالیات راجہ خلیق ،سیکرٹری نشرو اشاعت خان وحید اور آرگنائزر ارشاد بٹ شامل ہیں۔