دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدرخواجہ عبدالوحید پال نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والے انتہائی افسوسناک سانحہ کی جتنی مدمت کی جائے کم ہے۔
دھماکہ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں َاور بیگناہ سویلین کی اللہ رب العزت مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحتیابی عطا فرمائے آمین۔
شہید ہونے اور زخمیوں کے لواحقین کو فوری امداد مہیا کی جائے، ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کر کے اس سانحہ کے مجرموں اور ذمہ داروں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔