دبئی:معروف بزنس مین کامران غنی کی جانب سے آل پاکستان میمن فیڈریشن کے عہدیداروں کے اعزازمیں عشائیہ

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل دبئی اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے اہم رکن معروف بزنس مین کامران غنی کی جانب سے آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون،عمر موتلانی جنرل سیکریٹری اور دبئی آنے والی دیگر عہدیداروں کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدراور ڈبلیو ایم او ایم ای کے صدر محمد اقبال دائود ،ورلڈ میمن آرگنائریشن کے نائب صدر احمد شیخانی ،معروف بزنس مین شبیر مرچنٹ ،اقبال ایڈوانی ،محمد فاروق ،صابر میمن شبیر مرچنٹ، فاروق احمد سمانہ،نوید گوڈیل، رضوان فینسی آل پاکستان میمن فیڈریشن ارشد جانگڑا،ایاز نبی والا اور عمر ملکائی سمیت میمن کمیونٹی کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

کامران غنی چیئرمین پی بی سی نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی میمن بزنس کمیونٹی کے بہت سے دیگر قابل ذکر ممبران ایک ایجنڈے پر ہیں کہ کمیونٹی کو کیسے ترقی دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!