پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں معراج البنیؐ کےموقع پرعظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا

0

محفل میں پاکستان سے آئے نامور علماء اور ثنا خوانوں نے شرکت کی

حضورؐ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں،علامہ پیر محمد عطاء المصطفیٰ رضوی

شارجہ(طاہر منیر طاہر)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں معراج البنیؐ کےموقع پر عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے نامور علماء اور ثنا خوانوں نے شرکت کی ۔

معروف عالم دین حضرت علامہ پیر محمد عطاء المصطفیٰ رضوی نے خطاب کرتے ہوئے سفر معراج اور واقع معراج النبیؐ کے مختلف پہلوؤں پر رروشنی ڈالی انہوں نے آپؐ کی سیرت طیبہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اخلاق حسن تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، آپ کے اخلاق حسن سے پوری دنیا بہتری کی طرف گامزن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضورؐ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں نوجوان نسل دین سے دور ہو کر تنزلی کا شکار ہو رہی ہے والدین کر چاہئے کہ اپنی اولادوں کو سیرت طیبہ سے آگاہی دین اور دین کی سمجھ کیلئے ان پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہم نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچا سکیں ۔

محفل معراج النبی ؐمیں پاکستان کے نامور ثنا خوانوں قاری ابو بکر نعیمی ، حافظ طارق بشیر، عبدلحطفی سعیدی ، قاری محمد علی مصطفائی ، شفقت چیمہ قادری ، ڈاکٹر اکرم شہزاد ، ابوبکر سلطانی ، قاری شکیل احمد و دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر فراز احمد صدیقی ، عمران رفیق ، عبدالمجید مغل، مرزا غلام مجبتی، پروفیسر شاہد اقبال ،ملک شہزاد،محمد نعیم ، محمد وسیم نذر، راجہ عابد حسین ویگر مہمانوں نے نعت خوانوں اور علماء مشائخ کی دستاربندی کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔

آخر میں دور دو سلام پڑھا گیا اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!