سویڈن:ڈاکٹر طاہر القادری کی لکھی گئی کتاب’’دی رئیل اسکیچ آف پروفٹ محمدؐ ‘‘کی سویڈش زبان میں ترجمہ کی تقریب رونمائی

0

کتاب کی رونمائی مالمو شہر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن نے کی

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تقریب سے خصوصی خطاب

مقامی مذہبی،سیاسی و سماجی تنظیموں کی نمائندگان کی شرکت

مالمو(رپورٹ:زبیر حسین)ڈاکٹر طاہر القادری کی لکھی گئی کتاب دی رئیل اسکیچ آف پروفٹ محمدؐ کا سویڈش زبان میں ترجمہ، کتاب کی رونمائی مالمو شہر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن نے کی ، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تقریب سے خصوصی خطاب، مقامی مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کی نمائندگان کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق نبی کریمؐ کی سیرت پر ڈاکٹر طاہر القادری کی لکھی گئی کتاب کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن نے دی رئیل اسکیچ آف پروفٹ محمدؐ کا ترجمہ سویڈش زبان میں لاؤنچ کردیا۔

کتاب کی رونمائی کے لیے سویڈن کے شہر مالمو میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آ غا ز محمد رؤف نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، شاہد سرور نے گلہائے عقیدت پیش کیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بے شک نبی کریمؐ کی سیرت میں دنیا کو بہترین رہنمائی کا موقع میسر آیا،سویڈش زبان میں نبی کریم ؐ کے حوالے سے معلومات سے سویڈش عوام کی کثیر تعداد بھی مستفید ہوسکے گی۔

تقریب میں مقامی مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیات، اسلام اکیڈمی کےصلاح الدین برکات، سویشل ڈیموکریٹس سے مبارک ، محمد سرور، زبیر حسین، جاوید حسن ، ڈاکٹر آغا، منیر احمد ا ور ڈاکٹر عابد سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کمیونٹی نمائندگا ن نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں مقیم مختلف زبان بولنے والے مسلمانوں کے لئے یہ کتاب یقیناً کسی تحفے سے کم نہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے میڈیا کے لئے خصوصی پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کی لاؤنچنگ کے لئے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قبل ازیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈنمارک اور ناروے کا تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مالمو سویڈن پہنچے، ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ذمہ داران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!