خوشی محمدباجوہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پراگ پور میں ختم دسواں شریف کا انعقاد

0

تلاوت کلام پاک قاری نصیراحمد آف پراگ پور،شہزاد ہارونی اور نعت رسول مقبولؐ عمرفاروق نے پڑھی

علامہ سید ارسلان جاوید شاہ آف کوٹلی لوہاراں نے اپنے خطاب میں والدین کی عظمت بیان کی

پراگ پور (نمائندہ خصوصی) اکبرجمیل باجوہ، اصغرباجوہ،ارشدباجوہ،اکمل باجوہ کے والد محترم اور عمرجمیل باجوہ کے دادا جان خوشی محمدباجوہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے پراگ پور میں ختم دسواں شریف کا انعقاد کیا گیا۔

تلاوت کلام پاک قاری نصیراحمد آف پراگ پور،شہزاد ہارونی اور عمرفاروق نے نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ علامہ سید ارسلان جاوید شاہ آف کوٹلی لوہاراں نے خطاب کیا،انہوں نے والدین کی عظمت بیان کی ۔

محفل پاک میں ڈاکٹر محمدامین، محمد حنیف، چوہدری مظہر راں،جنرل سیکرٹری ہیڈمرالہ پریس کلب و صدر جرنلسٹ ویلفيئر فا ئونڈیشن ہیڈمرالہ اویس احمدرضا، وائس چیئرمین رانا امجد علی،وائس چیئرمین میاں صوفی محمدوارث اورعلاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصيات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!