امریکا میں نوجوان ’ذومبی ڈرگ‘ کا شکار ہونے لگے

0

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں نوجوان نشہ آور دوا جسے ’ذومبی ڈرگ‘ بھی کہا جاتا ہے کا شکار ہونے لگے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نوجوانوں کی بڑی تعداد’ زائیلزن‘ نامی ڈرگ کونشے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ’ذومبی ڈرگ‘ کا نشہ کرنے والے نوجوانوں کو عجیب وغریب حرکتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذومبی ڈرگ کو امریکی نوجوان آن لائن آرڈر کرکے بھی منگوا رہے ہیں جو انجکشن اور پاؤڈر کی شکل میں دستیاب ہے۔

رپورٹس کے مطابق ’ ذومبی ڈرگ‘ میں جانوروں کو بے ہوش کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دوا کے اجزا بھی پائے گئے ہیں۔

’ذومبی ڈرگ‘ کے نشے سے اب تک ایک نوجوان کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!