پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

0

خواتین کو خود کو پہچاننے کی ضرورت ہے،ماجدہ خانم

اسماءسید نے عورت کے حقوق پر بات کی جبکہ ناعمہ لاشاری نے ماں پر نظم پیش کی

یاسمین کنول اور ڈاکٹر نورالصباح نے عورتوں مسائل پر اظہار خیال کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشلسینٹر شارجہ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ صارم رسول نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائمہ نقوی نے انجام دیئے۔

ماجدہ خانم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ اسماءسید نے عورت کے حقوق پر بات کی۔ ناعمہ لاشاری شارجہ ٹی وی سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاعرہ بھی ہیں، انہوں نے ماں پر ایک خوبصورت نظم سناتے ہوئے ماں جیسی انمول ہستی کو خراج تحسین پیش کیا۔

صائمہ رسول نے معاشرے میں عورت کی مظلومیت کی عکاسی کی، یاسمین کنول نے عورت کو کمزور سمجھنے اور اس کی حق تلفی پر نکتہ اٹھایا۔ صبا سجاد نے عورت پر خوبصورت شاعری پیش کی۔ ڈاکٹر نورالصباح نے عورتوں کی صحت سے متعلق انتہائی مفید معلومات فراہم کیں۔

حافظ عبدالرئوف نے عورتوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اورمرد دونوں لازم و ملزوم ہیں، دبئی کے نوجوان اور نامور شاعر نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خوبصورت نظم سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔فریدہ نے اپنی خوبصورت اور دلکش آواز میں گیت سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے ڈائریکٹر فراز احمد صدّیقی نے اور خواتین کی مردوں کے شانہ بہ شانہ چلنے اور مثبت انداز میں زندگی کے ہر شعبے میں اپنے قدم جمانے کی بات کی۔ پروگرام کے آخر ان تمام خواتین کو اسناد پیش کی گئیں جو عورتوں کی فلاح و بہبود کے لئے سر گرم عمل ہیں۔

صائمہ نقوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے کردار کو سراہا کہ وہ کمیونٹی کے لئے بے لوث اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور ہائی ٹی سے مہمانوں کی تواضع کی۔

خصوصی شرکت کرنے والے مہمانوں میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر عائشہ منیر، رابعہ ثروت ، حافظ زاہد اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!