پیرس(زاہد مصطفیٰ اعوان)پیرس سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق مسافر ابھی صوفیہ ائیرپورٹ پر ہی موجود ہیں۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی فی الحال عورتوں اور بچوں کو ہوٹل میں منتقل کیا جائےگا،ممکن ہے مردوں کو رات ا یئرپورٹ پر ہی گزارنا پڑے۔ ابھی صورت حال واضح نہیں مسافر ائیر پورٹ پر ہی موجود ہیں۔وہاں ان کے لئے کھانے پینے کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے ۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق کھاریاں کے نزدیک گاؤں میمند چک سے بتایا جاتا ہے اور مرحومہ اپنی ضعیف العمر والدہ سے ملاقات کے لئے پاکستان جار ہی تھیں ۔ ان کی موت جہاز میں ہی واقع ہوگئی تھی۔ مرحومہ کا تعلق پیرس Argentiel سے بتایا جاتا ہے ۔ فلائٹ کی پیرس سے لیٹ روانگی کی دیگر وجوہات کے علا وہ کاونٹرز کی کمی بھی بتائی جاتی ہے۔
قبل ازیں پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والی چارٹر پرواز میں خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث طیارے کی بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی۔