برلن(ویب ڈیسک)مغربی جرمنی میں دو کم عمر لڑکیوں پر 12 سالہ بچی کے قتل کے حوالے سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لوئیز آخری بار ہفتے کے دن شام ساڑھے 5 بجے اپنی دوست کے گھر گئی لیکن گھر نہیں پہنچی تو والدین نے پولیس کو آگاہ کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پولیس نے لوئیز نامی بچی کی لاش ایک سائیکل ٹریک کے قریب سے برآمد کی۔
پولیس تفتیش کے مطابق لوئیز کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا لیکن کوئی آلہ قتل برآمد نہیں ہوا ہے۔پراسیکیوٹر مینویلر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ جرم دو بچیوں نے کیا ہے۔
قاتل لڑکیوں کی عمریں 12 اور 13 سال ہیں اور جرمنی میں ان پر فوجداری قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔کم عمر بچوں میں 14 سال کی عمر سے فوجداری قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔