دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیرپاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان احمد بن سلیم اور پورٹس، کسٹمز اینڈ فری زون کارپوریشن آف دبئی کے چیئرمین سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں پاکستان میں ڈی پی ورلڈ کی زیادہ سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔