پاکستان میں متعین آسٹریلین سفیر نیل ہکنلز کی رکشے میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر

0

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان میں متعین آسٹریلین سفیر نیل ہکنلز نے بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر کر کے سب کو حیران کردیا۔

آسٹریلین سفیر بغیر سفارتی پروٹوکول کے راولپنڈی کی سیر سے لطف اندوز ہوگئے۔ اپنے پیغام میں آسٹریلیا کے سفیر کا کہنا ہے کہ قدیم ترین شہر راولپنڈی کی رکشے میں بیٹھ کر سیر کرنا یادگار اور دلچسپ تجربہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ رکشے میں بیٹھ کر شہر میں گھومنا ایک دلچسپ تجربہ ہے تنگ تاریک گلیوں اور بازاروں میں رش نا قابل یقین لمحات پیں۔ آسٹریلین سفیر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں جہاں بھی گیا لوگوں نے بے پناہ عزت سے نوازا۔

آسٹریلیا کے سفیر اسلام آباد سے راولپنڈی اپنی سفارتی گاڑی پر گئے اور بعد انہوں نے اندرون شہر رکشہ پر سفید کرتا پاجامہ اور سبز رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن کر سفر کیا۔ غیر ملکی سفیر کو پاکستانی رنگ میں دیکھ کر پنڈی کے شہری بھی خوش ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!