میلان(تارکین وطن نیوز)اٹلی کے شہر میلان میں پہلی خاتون ویلفیئر اتاشی سیدہ شفق ہاشمی نے چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں پہلی خاتون ویلفیئر اتاشی سیدہ شفق ہاشمی نے چارج سنبھال لیا وہ بطور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میلان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات سرانجام دیں گی۔
تعلیمی کیر ئیر کے ہر سال گولڈ میڈل حاصل کر نے والی خاتون آفیسرسیدہ شفق ہاشمی اسلام آباد میں پہلی خاتون ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔
سیدہ شفق ہاشمی پروفیشنل کیرئیر میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتیں انہوں نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں بھی اپنی امتیازی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں ٹاپ کیا ،سیدہ شفق ہاشمی پاکستان کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔
اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن،ڈی جی آئی سی ٹی اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر بھی تعینات رہ چکی ہیں جنوبی پنجاب سے تعلق اور والد کی بچپن میں وفات کے باوجود انہوں نے تعلیمی اور عملی میدان میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کوبطور ویلفیئر اتاشی کمیونٹی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔