پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

0

پاکستانی کمیونٹی، قونصلیٹ کے عملے اور مقامی عرب لوگوں کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) ہر بار کی طرح اس بار بھی پاکستان بزنس کونسل دبئی نے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی، قونصلیٹ کے عملے اور مقامی عرب لوگوں نے شرکت کی۔

پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے محمد اقبال داؤد، عامر سہیل گھمن، مخدوم رئیس قریشی، میاں عمر ابراہیم، کامران ریاض، محمد ثقلین مہرو، سلیم سلطان، عرفان افسر اعوان، محمد نفیس، محمد زبیر خان، نعمان اکرم،بیرسٹر محمد علی، محمد ابراہیم، جعفر حسین، شفیق الرحمن صدیقی، حماد چودھری، نعیم مالیہ، عارف مالیہ اور سید سلیم اختر کے علاوہ بہت سے لوگ موجود تھے۔

تقریب میں عزت مآب شیخ ماجد راشد اور عزت مآب شیخ سلطان المعلیٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!