کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی ،مذہبی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی
سٹاک ہوم (انصر اقبال بسرا) مصطفوی برادران کے زیراہتمام منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں شہادت مولا کائنات علی المرتضیٰ کے موقع پر عظیم الشان ولایت علی کانفرنس و افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا،جس میں پاکستان کی سیا سی ،مذہبی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد نوید احمد نے حاصل کی، ثنا خوانوں نے بارگاہ مصطفوی اور مولا علی کی شان میں منقبت پڑھی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عالم عباسی کا کہنا تھا فرمان رسولؐ ہے علی مجھ سے ہے میں علی سے ہوں ،جس نے علی سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی۔
انہوں نے مزید کہا مولا علی علیہ السلام کسی خاص ایام میں یاد کرنے والی شخصیت نہیں ہیں، آپ ہر زمانے میں زندہ مثال ہے ، فرمان مولا علی ہے عزت کا ایک قطرہ شہرت کے سمندر سے افضل ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے مصطفوی برادران کا کہنا تھا آخری حج سے واپسی پر خم غدیر کے مقام پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سوا لاکھ صحابہ کرام کے مجمع میں علی (علیہ السلام ) کا ہاتھ بلند کر کے اعلان کیا "جس جس کا میں مولا ، اس اس کا علی( علیہ السلام ) مولا ۔
محمد شاہد بٹ ،انصر اقبال بسراء نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،پروگرام کے اختتام پر امت مسلمہ کی سر بلندی اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔