سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں EPE (انجینئرز آف پاکستان ان ایمریٹس) کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام
تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سید فیصل نیاز ترمذی تھے،ایونٹ میں پاکستانی فیملیزاور بچوں کی بھر پور شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں EPE (انجینئرز آف پاکستان ان ایمریٹس) کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سید فیصل نیاز ترمذی تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد کامران نے موٹیویشنل لیکچر دیا جس میں زندگی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ اسکے بعد چیئرمین EPEغیاث الرحمن نے EPE اور اسکے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا جس کے بعد سفیر پاکستان نے خطاب کیا۔
(انجینئرز آف پاکستان ان ایمریٹس) EPE کی ایگزیکٹو کمیٹی میں چیئرمین غیاث الرحمن، ڈاکٹر منظور، انجینئر جمیل، عابد قاضی، انجینئر مبشر، انجینئر فرقان، انجینئر مستنصر، انجینئر نعمان، انجینئر اویس، انجینئر دلدار اور انجینئر مسعود شامل ہیں ۔ پروگرام میں کچھ سینئر انجینئرز نے بھی حصہ لیا جن میں انجینئر شفقت ظہیر بھی شامل تھے۔
اس فیملی ایونٹ میں بچوں کے لئے بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے، جس میں بچوں کو پاکستان کے بارے میں آگاہی کے لئے سوالات کئے گئے اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔
پروگرام میں ہر فیلڈ سے تعلق رکھنے والے انجینئرز نے شمولیت کی، تقریب کے آخر میں مہمانوں کی توا ضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی۔