اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پی پی پی کینیڈا کے سابق صدر حاجی جمیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
حاجی جمیل کے نام اپنے پیغام میں آصف زرداری نے اپنی اور پیپلز پارٹی کی طرف سے دلی دُکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں حاجی جمیل کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آصف زرداری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دُعا کی۔