امارات، پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت بڑھانے سے بہترین نتائج نکل سکتے ہیں،خالد محمود چودھری

0

باہمی تجارت کے فروغ سے تینوں ممالک کے خوشگوار تعلقات میں اضافہ ہو گا

چیئرمین بزنس فورم برطانیہ خالد محمود چودھری کے اعزاز میں جان قادرصدر پی ایم ایل این منارٹی ونگ کی طرف سے عشائیہ

عشائیہ میں بزنس کمیونٹی اور پی ایم ایل این امارات کے عہدیداران کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات، پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت بڑھانے سے بہترین نتائج نکل سکتے ہیں جبکہ باہمی تجارت کے فروغ سے تینوں ممالک کے خوشگوار تعلقات میں اضافہ ہو گا اور لوگوں کا بزنس تینوں ممالک میں فروغ پائے گا۔

ان خیالات کا اظہار خالد محمود چودھری چیئرمین بزنس فورم برطانیہ نے پاکستان مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کی طرف سے دبئی میں دئیے گئے ایک عشائیہ میں کیا۔

عشائیہ تقریب میں خالد محمود چودھری چیئرمین بزنس فورم برطانیہ، جان قا در، شہزاد بٹ، سہیل عا مر گھمن، وقاص گھمن، چودھری عبدالرزاق گجر، ساجد حسین، سناور گل، عظیم یونس، کوکب، سیموئیل، آشرمون، پرویز اسماعیل، شمعون، عاشق گل اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر برطانیہ سے آئے مہمان خالد محمود چودھری نے کہا کہ برطانیہ میں بزنس سیٹ کرنے کے سلسلہ میں وہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان اور امارات میں مقیم پاکستانی بزنس مین حضرات کو باہمی تجارت کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کے صدر جان قادر نے کہا کہ امارات میں ہر طرح کے بزنس کے لئے حالت سازگار ہیں اور یہاں کی حکومت بزنس کے فروغ کے لئے بزنس مینوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرتی ہے لہٰذا اس باہمی تجارتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تقریب کے آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی (CWC) کے ممبر محمد شہزاد بٹ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین خوشگوار تعلقات اور پی ایم ایل این دبئی اور پی او سی گلوبل کے انفارمیشن سیکرٹری وقاص گھمن کی فیملی کے انتقال پر دعائے مغفرت بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!