چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کینیڈا کا چوہدری جاوید گجر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید اقبال گجر سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ میں آپ کےدکھ میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

علاوہ ازیںپاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، سینئر نائب صدر اورنگزیب ظفر، نائب صدر طارق رشید، نائب صدر چوہدری یعقوب چھینہ، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، پی پی پی انٹاریو کے صدر مصدق اکرام، جنرل سیکرٹری سجاد چوہدری، ٹورنٹو کے جنرل سیکرٹری حیدر علی، قائم مقام صدر مشتاق سومرو، نائب صدر سعد راز ، انفارمیشن سیکرٹری محمد امتیاز، ممبرز ،دوسرے عہدے داروں اور کارکنوں کی طرف سے صدر پی پی پی کینیڈا چوہدری جاوید گجر کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے رنج اورغم کا اظہار کیا گیا ۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی لغزشوں اور گناہوں کو معاف فرمائے اور ان کو جنت الفروس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

پی پی پی کینیڈا اس مشکل حالات میں جاوید گجر اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!