سعودی عرب:سفیر پاکستان احمد فاروق سے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن احتشام جاوید کولی کی ملاقات

0

ریاض (وقار نسیم وامق) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن احتشام جاوید کولی نے سفیرِ پاکستان احمد فاروق سے ملاقات کی ہے جس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل اعجاز رحیم اور صدر ریاض ریجن قریب اللہ خان سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن احتشام جاوید کولی نے سفیر پاکستان احمد فاروق کو سعودی عرب میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور انہیں پاکستانی سکولز کے حوالے سے مسائل اور طلباء کے والدین کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی ورکرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا کہ بہت سی ایسی کمپنیاں ہیں جہاں ورکرز کو تنخواہیں تاخیر سے مل رہی ہیں جن کے بارے میں ایمبیسی اپنا کردار ادا کرے اسکے علاوہ سفارت خانہ پاکستان آنے والے افراد کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے کی صورت میں نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن پر پاسپورٹ بنانے کے حوالے سے بھی آسانی فراہم کی جائے تاکہ پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے والے ہزاروں ورکرز کو آسانی فراہم کی جاسکے. پاکستان میتیں بھیجنے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل اعجاز رحیم اور صدر قریب اللہ خان نے بھی سفیر پاکستان کو مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا جس پر سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی سکولز کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے اور اس پر کام جاری ہے ایمبیسی میں ویلفیئر، پاسپورٹ، نادرا اور دیگر سیکشن اپنا کام دلجمعی اور تندہی سے کر رہے ہیں اور روزانہ سینکڑوں افراد کو سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

ملاقات میں ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم بھی شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!