سابق وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چودھری کے لخت جگرکے انتقال پر اظہار تعزیت

0

مسلم لیگ ن یو اے ای کے مرکزی نائب صدر شوکت محمود بٹ نے دبئی سے پاکستان جا کر تعزیت کی

مرحوم کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے دعائے صبر جمیل کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے مرکزی نائب صدر شوکت محمود بٹ ایک وفد کے ساتھ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے لخت جگر کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے اسلام آباد مرکزی سیکرٹیریٹ گئے۔

ان کے ساتھ اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کےلوگ موجود تھے ،شوکت محمود بٹ نے اپنی اور نائب صدر مرکز راجہ جمیل بنگیال کی طرف سے ڈاکٹر طارق فضل چودھری سابق وفاقی وزیرسے ان کے جوان سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر گہرے غم ورنج کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے، اللہ کریم ڈاکٹرطارق فضل چودھری کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے غم کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر شوکت بٹ، جمیل بنگیال اوردیگر لیگی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختلف ممالک میں میرے لخت جگر کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا اور دعائے خیر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!