پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی سوشل میڈیا ٹیم میں نئے کارکنوں کی شرکت

0

نئے کارکنوں کی شرکت پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفارکی وجہ سے ممکن ہوئی

نئے شامل ہونے والے کارکن اخلاق، صبر اور قانون کے دائرہ میں رہ کر مسلم لیگ ن کی ترویج و اشاعت کیلئے کام کریں،فرزانہ کوثر

فرزانہ کوثر نے بہت کم عرصہ میں امارات میں مسلم لیگ ن کیلئے نمایاں کام کیا جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں،چودھری عبدالغفار

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار نے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر اور سوشل میڈیا ٹیم کی ہیڈ فرزانہ کوثر سے سوشل میڈیا ٹیم SMT کے نئے ارکان کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پرچودھری عبدالغفار نے عجمان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس محمد عثمان اور عرفان بدر کو پی ایم ایل این کی سوشل میڈیا ٹیم میں شامل کروایا جنہیں SMT کی ہیڈ نے خوش آمدید کہا اور انہیں ان کی نئی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

فرزانہ کوثر نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں سے کہا کہ وہ اخلاق، صبر اور قانون کے دائرہ میں رہ کر مسلم لیگ ن کی ترویج و اشاعت کےلئے کام کریں،قائد محترم محمد نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھائیں، ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھائیں، ہر منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب دیں اور ملک و قوم کی بہتری و سلامتی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کردیں۔

مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار نے مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر اور سوشل میڈیا ٹیم کی ہیڈ فرزانہ کوثرکے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرزانہ کوثر نے بہت کم عرصہ میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے اور اما رات میں مسلم لیگ ن کے لئے نمایاں کام کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔

فرزانہ کوثر نے چودھری عبدالغفار کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم سب مل جل کر امارات میں ن لیگ کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پاکستان میں ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!