سویڈن میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی ،ریڈ الرٹ جاری

0

آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ انتہائی تیز بارشیں متوقع ،سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ انتہائی تیز بارشیں متوقع ہیں جس سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو شدید بارشوں کا سلسلہ جنوب مشرق سے سویڈن میں داخل ہوکر شمال کی طرف بڑھے گا۔

سویڈن کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں انتہائی کم وقت میں 70 سے 100 ملی لیٹر تک بارش متوقع ہے جس سے نشیبی علاقے زیرِآب آسکتے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے اورشدید بارشوں کا یہ سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بیسمنٹ میں رکھی قیمتی اشیا کو وقت پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائے۔

مذکورہ صورتحال کےپیشِ نظر ملک میں کہیں زرد ، کہیں اورنج اور کہیں سرخ رنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!