جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی
کرکٹ کے فروغ کے لیے سپر فکس کی خدمات کو سراہا گیا
پاکستان ہمارے بزرگوں اور شہدا کی لازاول قربانیوں سے حاصل ہو ا، ہمارا فرض ہے کہ ہم سب ملک اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں، نوید احمد
دبئی (طاہر منیر طاہر) سپر فکس گروپ کی طرف سے پاکستان کا 76 واں یو م آزدی جوش وخروش کے ساتھ منا یا گیا جس کی پر وقار تقریب دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،پروگرا م کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علی ندیم نے حاصل کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ندیم اور عاشق حسین نے سر انجام دیے۔
سپر فکس کے چیئرمین نوید احمد نے تمام معز زمہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ملک پاکستان ہمارے بزرگوں اور شہدا کی لازاول قربانیوں سے حاصل ہو ا اور ہمارا فرض ہے کہ ہم سب ملک اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
وائس چیئر مین سپر فکس خاور لطیف نے جشن آزدی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر دیار غیر میں جس طرح آج کا دن منا رہے ہیں یہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے اور اس کے ساتھ انھوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں سپر فکس چیمپئن بطور وائس چئیر مین اس ٹیم کا حصہ ہوں، میڈیا ڈائریکٹر یاسر صدیق، آپریشن ڈائریکٹرعثمان اعظم خان، پلاننگ ڈائریکٹر عمر مجیشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی دن کے حوالے سے روشنی ڈالی اور سپر فکس چیمپئن شپ کی گزشتہ سال کی کارگردگی اور آئندہ ہونے والے سیزن ۲ کےبارے بتایا۔
پاکستان کے مشہور اینکر پرسن آفتاب اقبال نے سپر فکس کے چیئرمین نوید احمد کی کرکٹ کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور پوری مینجمنٹ ٹیم کو مبار باد دی اور کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ کے لیے جس طرح سپر فکس گروپ نے عملی اقدامات کیے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
مشہور کاروباری شخصیت سہیل الزرونی نے قومی دن کے موقع پر تمام پاکستانی قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور ہم آپ سب کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان یو اے ای نے تقریب میں اپنے خیا لات کا اظہار کیا اور قومی دن کی مبار ک باد دی اور سپر فکس گروپ کے چیئر مین نوید احمد کی کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور آئندہ ہونے والے ایونٹ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
سپر فکس کے لوجیسٹک ڈائریکٹر شبیر احمد، فیلڈ ڈائریکٹر سجا دعباسی، براڈ کاسٹ ڈائریکٹر داؤد بوچھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ٹیم بن کر کام کر رہے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ایونٹ کو کامیاب کریں گے۔
پروگرام کے آخر میں جشن آزادی کا کیک کا ٹا گیا جس میں تمام معزز شخصیات نے شرکت کی اور پاکستا ن کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔