حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کی محفل14 ستمبر کو مانچسٹر قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں شام 7 بجے ہو گی

0

مانچسٹر(وسیم چودھری)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی پروقار محفل مانچسٹر قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں جمعرات چودہ ستمبر کو شام سات بجے ہو گی ۔

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور روحانی سفر پر معروف مذہبی اسکالر و طریقہ محمدیہ کے سربراہ شیخ احمد دباغ خصوصی خطاب فرمائیں گے، صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری خصوصی دعا کریں گے۔

احمد رضا، سمیت بین الاقوامی نعت خواں حضرات ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے ۔

محفل کا اِہتمام انٹرنیشنل قرآت و نعت کونسل یوکے کی کمیٹی کے اراکین چودھری نصیر ساہیوالی، استاد محمد صفدر، فاروق چیمہ، وسیم چودھری نے کیا ہے ۔

محفل میں شرکت کے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں ،مانچسٹر برطانیہ میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے محفل بزرگان دیں اور اولیاء کرام کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!