توانائی کے منصوبوں نے پاکستان کو درپیش بجلی کی شدید قلت کو حل کیا، رپورٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین پا کستان اقتصا دی راہداری ( سی پیک) نے اپنے آغاز کے بعد سے 10 سالوں میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، جس سے پاکستانی عوام کو بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
بد ھ کے روز چا ئنہ میڈ یا گروپ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی اور بجلی کے منصوبوں نے پاکستان کو درپیش بجلی کی شدید قلت کو بہت حد تک حل کیا ہے اور شاہراہوں کی تعمیر جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے پورے ملک میں سڑکوں کی رسائی کو بہت بہتر بنایا ہے۔
پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے اختتام تک سی پیک نے پاکستان میں 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 36 ہزار روز گار کے مواقع پیدا ہوئے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر نے نہ صرف متعدد ترقیاتی فوائد پیدا کیے ہیں بلکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے عالمی گورننس کے تصور پر بھی صحیح معنوں میں عمل کیا ہے۔