نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ

0

جدہ (خالد نواز چیمہ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے۔

جدہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم پاکستان کو الوداع کیا۔

مکہ مکرمہ ریجنل پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری اور دیگر اعلی حکام بھی ہمراہ تھے ۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!