چین، دنیا بھر میں چینی قومی دن کو منانے کی تقریبات کا انعقاد

0

تقریبات کے دوران شرکاء کی جانب سے چین کی عظیم کامیابیوں کی تعر یف

بیجنگ (ویب ڈیسک) بہت سے ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74ویں سالگرہ منانے کے لئے تقاریب کا انعقاد کیا. اجلاس میں شریک تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے چین کی عظیم ترقیاتی کامیابیوں کی تعریف کی اور چین کے ساتھ تعاون اور مشترکہ ترقی کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطا بق کینیا میں چینی سفارت خانے میں منعقد ہونے والے قومی دن کی تقریب میں کینیا میں چینی سفیر چو پنگ جیان نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین کینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھا کر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، متعدد اہم اقدامات پر عمل درآمد اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے کینیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

کینیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی اور چین کو اس کی غیر معمولی ترقیاتی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ کینیا میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جیکسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی ترقی کا سفر کافی کامیاب رہا ہے اور میں چین کے قومی دن کے موقع پر چین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میانمار میں چینی سفارت خانے نے ینگون میں قومی دن کی تقریب کا اہتمام کیا۔

میانمار میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور زاؤ جنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے چینی طرز کی جدیدیت کے غیر متزلزل فروغ سے یقینی طور پر میانمار سمیت دنیا کے تمام ممالک کو ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور عالمی معاشی بحالی اور پائیدار ترقی کو نئی قوت ملے گی۔

میانمار کی نیشنل مینجمنٹ کونسل کے ترجمان ژو منٹن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو آگے بڑھایا ہے۔ چین اور میانمار دوست اور ہمسایہ ہیں اور دونوں نے ہمیشہ دوستانہ تعاون برقرار رکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون اور ترقی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!