پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے عاشقان مصطفیٰ ﷺ کی ایک کثیر تعداد کی شرکت
قاری عبد الباسط نے اپنے خوبصورت انداز سے تلاوت کی اور بعد میں قصیدہ بردہ شریف بھی پیش کیا
علامہ ڈاکٹر فیاض الحسن جمیل الازہری نے عام فہم انداز میں آقا کریم ﷺ کی شان اور سیرت کو بیان کیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ میں سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل نے اپنے بزرگوں اور خاص طور پر اپنے والد گرامی الحاج محمد خان مغل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا- جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے عاشقان مصطفیٰ ﷺ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے وزیراعظم ہاؤس کے قاری عبد الباسط نے اپنے خوبصورت انداز سے کیا اور تلاوت کے بعد قصیدہ بردہ شریف بھی پیش کیا نظامت کے فرائض حافظ عظیم رفاعی نے ادا کئے اس کے بعد مقامی ثناء خواں سرفراز حسین مغل، محمد علی قادری اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ثنا خواں علی رضا اور ذیشان گل نے بھی آقا کریم ﷺ کی بارگاہ اپنی حاضری خوبصورت انداز میں پیش کی،خصوصی خطاب علامہ ڈاکٹر فیاض الحسن جمیل الازہری نے بہت آسان اور عام فہم انداز میں آقا کریم کی شان اور سیرت کو بیان کیا۔
محفل کے اختتام پر عبدالمجید مغل کے والدین کےلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی اور میلاد مصطفی ﷺ کے لنگر سے حاضرین محفل کی تواضع کی گئی۔
محفل میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غلام مصطفیٰ مغل چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غوث قادری،سینئر نائب صدرخواجہ عبدالوحید پال،نائب صدر جمیل بنگیال،ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی محمد نواز،چوہدری عتیق عجمان،ممتاز بزنس مین شوکت،غلام مرتضی مغل، اللہ رکھا شیرازی،راجہ ظہیر، لالا غفور،راجہ عابد اور دیگر احباب کی شرکت۔