پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے تبسم حبیب ڈائریکٹر جنرل سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(SIFC)کے اعزاز میں تقریب
پاکستان میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں، تبسم حبیب
میگا روڈ شو ملکی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جس میں عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کیا جائے گا، سفیر پاکستان
اقبال داؤد نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بزنس کونسل کے تمام پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل دبئی نے تبسم حبیب ڈائریکٹر جنرل سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ بطور مہمان سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی اور عدیم خان کمرشل کونسلرنے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پریو اے ای اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔ محمد اقبال داؤد، محمد شبیر مرچنٹ، محمد نفیس، سلطان محمود، مصطفیٰ ہیمانی اور پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹرز نے تمام مہمانوں کا شاندار استقبال کیا، اس پروگرام کا آغاز اعجاز احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض مصطفی الطاف نے سرانجام دیئے۔
اقبال داؤد نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بزنس کونسل کے تمام پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر تبسم حبیب ڈائریکٹر جنرل سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے اپنے خطاب میں کہا کہ SIFC کے حکام نے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ وسیع تر مصروفیات کو اجاگر کیا ہے۔
SIFC کے تحت منصوبوں کو اہم شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ SIFC نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی اور مصروفیات کے دوران، سرمایہ کاروں کی کمیونٹی کو SIFC پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو تبدیل کرنے کے بارے میں بصیرت فراہم کی گئی۔
پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے، 30 پاکستانی فرموں نے پچ سیشنز (B2B) کے دوران اپنی پراجیکٹ کی تجاویز/ترقی کی حکمت عملی پیش کی جس میں ایگری، آئی ٹی اور انرجی سمیت مختلف ڈومینز شامل ہیں۔
فیصل نیاز ترمزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس موقع پر جاری میگا روڈ شو ملکی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا ہے جس میں عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ SIFC کی کوششوں کو متحرک کرے گا۔
اس پروگرام کے شرکاء میں عبدالرحیم، محمد راشد اشرف، ثاقب نعیم، سردار شبیر احمد، مجاہد علی، سید سلیم اختر، بیرسٹر مخدوم علی رئیس، ایس ایم طاہر، ابوبکر امتیاز، نفر حسین، شاہد افتخار، شفیق الرحمان اور بہت سے لوگ شامل تھے، پروگرام کے آخر میں محمد نفیس نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔