دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب،کون کون ’پیسا‘ ایوارڈ لے اڑا؟

0

دبئی (رپورٹ:عمر فاروق)دوسرے سالانہ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) ایوارڈز کی تقریب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ’جمیرہ مدینت ایرینا‘ ہال میں ہوئی۔

ایوارڈز تقریب میں مجموعی طور پر 24 ایوارڈز دیے گئے جب کہ دو ترک اداکاروں کو خصوصی ایوارڈز بھی دیے گئے۔

معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل اور اسی ڈرامے میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کے لڑکپن کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایمرے اوچپتے کو خصوصی انفلوئنسر ایوارڈز دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں مجموعی طور پر 24 ایوارڈز دیے گئے، دو ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان پہلے ہی کیا گیا تھا مگر انہیں بھی تقریب میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس بار فلم کی کیٹیگریز میں ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود مہوش حیات کو سینما انڈسٹری میں خدمات سر انجام دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کے دوسرا ایڈیشن میں سیلیبرٹیز کے شاندارریڈ کارپٹ لمحات کے علاوہ تقریب سے بھی خاصا کچھ سامنے آیا ہے۔

گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر پیسا کی رنگا رنگ تقریب کے دلچسپ وپُرتفریح لمحات کی جھلکیاں وائرل ہیں، چند ایک پرنظرڈالتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘سراب’ میں شیزوفرینیا کی مریضہ کا کردارادا کرنے والی سونیا حسین بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، پہلی بارایوارڈ جیتنے والی سونیا حسین کے 7 سالہ کیریئرمیں یہ 16ویں نامزدگی تھی۔ وائرل ویڈیو میں سونیا کوروتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے، اس دوران وہ بات بھی نہیں کرپائیں۔

سونیا نے اکثریہ شکایت کی ہے کہ ان کے کام کو بڑے ایوارڈ فنکشنزمیں تسلیم نہیں کیا گیا۔ اگست میں بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کے بعد سونیا نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ مواد کے بجائے ریٹنگ کو ترجیح دی گئی۔ سراب سماجی مسائل پر بنایاجانے والاڈرامہ ہے مگر لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ کے پیش نظر اہم ڈراموں کی کوئی قدرنہیں۔

سیاہ فروالے گا ئون میں ملبوس اداکارہ عشنا شاہ تقریب میں توجہ کا مرکز رہیں، عشنا نے فوٹوگرافرز کیلئے عفان وحید، احمد علی بٹ کے ساتھ خوب پوزدیے۔

تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں گلوکار سجاد علی کی شاندار پرفارمنس ختم ہونے پرفریال ، مہوش ، فیروز خان اور دیگرستارے ‘ایک بارپھر’ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

معروف یو ٹیوبراورڈرامہ سیریل ’ چپکے چپکے‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والے یو ٹیوبرارسلان نصیرکی ’سی بی اے آرمی‘ بھی سوشل میڈیا پر اپنی جیت کا بھرپورجشن مناتے ہوئے ٹاپ ٹرینڈزمیں ہے۔

ارسلان نصیر کوسوشل میڈیا پربہترین مزاح کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پیسا2021 کے فاتحین کی فہرست

بیسٹ سنگر: آئمہ بیگ
بیسٹ سونگ : باری 2 ، بلال سعید اور مومنہ مستحسن
بریک تھرو آرٹسٹ 2020: حسن رحیم
پیسا راک اسٹار:علی عظمت
بہترین او ایس ٹی:عاصم اظہر(ڈرامہ سیریل عشقیہ)
موسٹ انٹرٹیننگ انسٹاسیلیبرٹی آف دی ائر: رومیسہ خان
بیسٹ یوز آف ہیومرآن سوشل میڈیا: سی بی اے (ارسلان نصیر
یوٹیوب آف دی ائر: ڈکی بھائی
بہترین بلاگر: شاہ ویرجعفری
ٹک ٹوکر آف دی ائر: جنت مرزا
بیسٹ برائیڈل کوٹیور: نومی انصاری
بیسٹ برانڈ: کھاڈی
بیسٹ ڈائریکٹر:فاروق رند ( پیارکے صدقے )
بیسٹ رائٹر: زنجبیل عاصم شاہ ( پیارکے صدقے )
بیسٹ سیریل: پیار کے صدقے
بہترین معاون اداکار: احمد علی بٹ
بہترین اداکارہ جیوری: سونیا حسین (سراب )
بہترین ٹی وی اداکار جیوری: محب مرزا (دشمن جان کے لیے )
بہترین ٹی وی اداکار: فیروز خان (عشقیہ)
بہترین ٹی وی اداکارہ: سارہ خان (ثبات)

اسپیشل ایوارڈز
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: ہمایوں سعید
گلوبل آئیکون آف دی ائر 2020 : حسن رحیم
یوتھ آئیکون آف دی ائر 2020 : عمیر جسوال
گلوبل انفلوئنسر ایوارڈ “جلال آل ایمرے اوچتپے
کنٹری بیوشن آف سینما : مہوش حیات

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!