میکسیکو، پانامہ اور زمبابوے کے سفیروں نے بھی پاکستانی عصری اور کلاسک آرٹ کودیکھا، سراہا اور آرٹسٹوں کو خراج تحسین پیش کیا
اسماعیل گلگی، صادقین، ظہورالاخلاق، چغتائی، رشید آرائیں اور عمران میر جیسے پاکستانی ماسٹرز کا کام توجہ کا مرکزبنا رہا
پاکستانی آرٹ بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے، فیصل نیاز ترمذی
دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیرپاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی آرٹ کے 15ویں ایڈیشن کا دورہ کیا جو 22 سے 26 نومبر 2023 تک جزیرہ سعدیات پر منعقد ہو رہا ہے۔
اس تقریب میں دنیا بھر کے ہم عصر فنکاروں کے کام کی نمائش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کینوس آرٹ گیلری کرتی ہے- جس میں فنکاروں بشریٰ وقاص خان اور وردہ شبیر کا کام دکھایا گیا ہے۔ نائزہ خان، وقاص خان اور علی گیلانی کے کام کی نمائش بھی کی گئی جس کی دیکھنے والوں تعریف کی-
اسماعیل گلگی، صادقین، ظہور الاخلاق، چغتائی، رشید آرائیں اور عمران میر جیسے پاکستانی ماسٹرز کا کام توجہ کا مرکزبنا رہا- آرٹ ابوظہبی میں گروسوینر گیلری میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
سفیرفیصل نیاز ترمذی نے نمائش میں دکھائے گئے آرٹ ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آرٹ بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے اور اس سطح پر اس کی تعریف ملک کے لیے باعث فخر ہے۔
میکسیکو، پانامہ اور زمبابوے کے سفیروں نے بھی پاکستانی عصری اور کلاسک آرٹ کو سراہا اور آرٹسٹوں کو خراج تحسین پیش کیا۔