ابوظہبی ٹی10 کا شاندار آغاز،ابتدائی میچ میں گلیڈی ایٹرز نے نیو یارک اسٹرائیکرز کو ہرادیا

0

ابوظہبی (سپورٹس رپورٹ) ابوظہبی ٹی 10 کے 7 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے نیو یارک اسٹرائیکرز کے خلاف فتح حاصل کرلی۔ ٹام کوہلر کیڈمور کی یادگار پرفارمنس کی بدولت دیکھنے دفاعی چیمپئن کو سیزن کا آغاز کرنے میں پہلی فتح ملی انہوں نے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ پولارڈ کی قیادت میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے حکمت عملی کے تحت مخالف ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ گلیڈی ایٹرز نے 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

اسٹرائیکرز نے جواب میں ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وکٹیں گرنے کے سبب وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ آخری دو اوورز میں فتح کے لئے 36 رنز درکار تھے تاہم اسٹرائیکرز صرف 14 رنز بناسکے اور یہ میچ 22 رنز سے ہارگئے۔ دوسرے میچ میں ناردرن واریئرز نے کپتان اینجلو میتھیوز کی ہیٹ ٹرک کی بدولت مورس ویل سیمپ آرمی کو 18 رنز سے شکست دیدی ۔

افغانستان کی جانب سے اسپنر قیس احمد نے 2 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں اور 12 رنز دیکر وارئیرز کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز تک محدود کردیا۔اینڈریز گوس (7 گیندوں پر 15) کی شاندار شروعات کے باوجود مورس ویل سیمپ آرمی نے جیمز نیشام کی ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

تجربہ کار کپتان معین علی کسی حد تک میچ کو اپنے حق میں کامیاب رہے تاہم میتھیوز نے ٹی 10 کی تاریخ میں 7ویں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔ میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!