چین دوسرے ممالک کے ساتھ  زبان کے تبادلے اور تعاون کو گہرا کرے گا، چینی نائب وزیراعظم 

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئی شیانگ نے بیجنگ میں چینی زبان کی عالمی کانفرنس 2023 سے اہم خطاب کیا۔

ہفتہ کے روز ڈنگ شیوئی شیانگ نے کہا کہ زبان مواصلات کا آلہ، ثقافت کا ذریعہ اور انسانی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور مکالموں کو فروغ دینے کے لئے  پل کا کردار ادا کرتی ہے۔

چین اعلیٰ معیار کی تعلیم کے کھلے پن کو فروغ دینا جاری رکھے گا، غیر ملکی زبان سیکھنے اور بین الاقوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے میں لوگوں، بلخصوص نوجوانوں کی حمایت کرتا رہے گا اور بین الاقوامی سطح پر چینی زبان کی تعلیم کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، انھوں نے نشاندہی کی کہ چینی زبان نہ صرف  چین بلکہ دنیا کی زبان بھی ہے۔

نئی صورتحال میں بین الاقوامی چینی تعلیم اور عالمی زبانوں کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے عوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

چین دوسرے ممالک کے ساتھ زبان کے تبادلے اور تعاون کو گہرا کرےگا اور دنیا بھر کے نوجوانوں کی حمایت کرےگا کہ وہ چینی ثقافت کا تجربہ کریں اور چین میں اپنی ثقافتوں کو بھی پیش کریں تاکہ مشترکہ طور پر دنیا کی متنوع تہذیبوں کی خوشحالی و ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!