چین، چھینگ ہائی میں بجلی کی سپلائی اور صاف توانائی کی سپلائی  پچاس ملین کلو واٹ سے تجاوز کر گئی

0

بیجنگ(ویب ڈیسک) چائنا اسٹیٹ گرڈ چھینگ ہائی الیکٹرک پاور کمپنی کی خبر کے مطابق 2023 کے اواخر تک صوبہ چھینگ ہائی میں بجلی کی سپلائی اور صاف توانائی کی سپلائی بالترتیب 9708۔54 ملین کلوواٹ اور 0794۔51 ملین کلوواٹ تک جا پہنچی۔

2023 میں صوبہ چھینگ ہائی میں نئی توانائی کی بجلی کی سپلائی پہلی بار ہائیڈرو الیکٹرک سپلائی سے تجاوز کر گئی اور صوبے میں بجلی کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی۔ توقع ہے کہ 2030 تک صوبہ چھینگ ہائی میں نئی توانائی 100 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر جائے گی۔

چائنا اسٹیٹ گرڈ کے مطابق 2023 میں شمالی حے بے  میں ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک کی سپلائی میں 87۔11 ملین کلوواٹ کا اضافہ ہوا جس نے تاریخی ریکارڈ بنایا۔ ابھی تک شمالی حے بے کی نئی توانائی کی سپلائی  50 ملین کلو واٹ تک پہنچ چکی ہے جو بجلی کی کل سپلائی کا 76 فیصد ہے، یہ اس حوالے سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

چین بھر میں نئی توانائی کی پیداوار  ملک میں بجلی کی کل  پیداوار کا 51 فیصد ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!