آئی ایل ٹی 20: گلف جائنٹس نے دبئی کو 19 رنز سے شکست دیدی

0

دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 24 ویں میچ میں گلف جائنٹس نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز کے ہدف کا دفاع کیا اور دبئی کیپیٹلز کو 19 رنز سے شکست دیدی۔

یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دفاع کیا جانے والا سب سے کم اسکور تھا۔متحدہ عرب امارات کے 18 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ایان افضل خان نے میچ کے اہم مرحلے میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان جیمز ونس نے دو رن آؤٹ کرکے کیپیٹلز کو آسان ہدف کا تعاقب ناکام بنا دیا۔داسن شناکا نے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کیپیٹلز کو ہدف کے قریب پہنچا دیا تاہم آخری کھلاڑی حیدر علی رن آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔

اس طرح کیپیٹلز کی ٹیم 18.3 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کیپیٹلز کے اولی اسٹون (14 رنز دیکر 4 وکٹیں) اور اسکاٹ کوگیلین (29 رنز دیکر 3 وکٹیں) نے جائنٹس کی بیٹنگ لائن اپ کو درست رفتار اور سست گیندوں کے استعمال کے مہلک امتزاج کی مدد سے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز تک محدود کر دیا۔گلف جائنٹس کی ٹیم ایک موقع پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنا رہی تھی تاہم کپتان ونس (32) اور شمرون ہیٹمائر (34) نے 42 گیندوں پر پانچویں وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔

کیپیٹلز نے اپنے دونوں اوپنرز کو 30 رنز پر کھودیا تھا جس سے ہدف کا تعاقب مشکل کپتان اور اوپنر ڈیوڈ وارنر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز کو جورڈن نے 15 رنز پر بلیسنگ مزاربانی کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ جب جارڈن نے سیم بلنگز کو 12 رنز اور گرہارڈ ایراسمس میکس ہولڈن کو 7 رنز پر آؤٹ کیا تو ہدف ناممکن ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!