چوبیسواں عالمی یوم ریڈیو بابا فرید گنج شکرکے شہر پاکپتن میں منایا گیا

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ریڈیو سننے والوں نے ریڈیو کا عالمی دن منایا، بلوچ ریڈیو لسنرز کلب پاکپتن کے زیر اہتمام اس بار 24 واں عالمی ریڈیوڈے بابا فرید گنج شکر پاکپتن میں منایا گیا،بلوچ ریڈیو لسنرز کلب، پاکپتن کے روح رواں غلام سرور بلوچ اس تقریب کی میزبانی کے لیے سعودی عرب سے تشریف لائے۔

11فروری 2024 کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں ستلج ریڈیو لسنرز کلب، عالمی لسنرزمتحدہ تنظیم آف پاکستان، ہاشمی ریڈیو لسنرز کلب گلاسگو یو کے، ماسٹر ریڈیو لسنرز کلب فیصل آباد، آئیڈیل ریڈیو لسنرز کلب کمالیہ، فرینڈز ریڈیو لسنرز کلب فیصل آباد، سیال ریڈیو لسنرز کلب اور ناز ریڈیو لسنرز کلب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کر کے ریڈیو ڈے کی رونق میں اضافہ کیا۔

پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری فہیم نور، عبدالغفور قیصر، طاہر منیر طاہر، شیخ محمد پرویزکینیدا، غلام سرور بلوچ مدینہ منورہ سعودی عرب، اکبر جمیل باجوہ دبئی، ثناء اللہ ہاشمی گلاسگو یوکے، نجمہ نوشاہی فیصل آباد، مسز پروین شمشاد، مسز پروین شمشاد، غلام سرور بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

مسز پروین افضل، نازیہ سرور، مائزہ شمشاد، ظہیر ایاز، رشید ناز، محمد ظہیر بدر ریڈیو لاہور، سید نذیر کاظمی ریڈیو لاہور، مدنی سرور، ماسٹر محبوب، شفا قت باجوہ، ابراہیم نوری، رانا عبدالستار ناز، محمد نسیم خان، نوید حیدر بخاری، عرفان احمد، ملک منیر، محمد اسلم، ہیپی شاہ، ظفر اللہ ضیا، سجاد ہراج، امجد خان اور بہت سے دوسرے ریڈیو سامعین شامل تھے۔

اس موقع پر ریڈیو لسنرز نے ریڈیو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ریڈیو کی نشریات کو پاکستان بھر میں سنوانے کے لئے میڈیم ویوز کے ٹرانسمیٹرز کو طاقتور بنایا جائے اور مزید نئے ٹرانسمیٹرز نسب کئے جائیں، ریڈیو کے پروگرامز کو مرتب کرتے وقت سامعین کی رائے اور پسند کو مد نظر رکھا جائے اور ریڈیو کے پروگراموں میں کمرشلز بھی چلائے جائیں۔

مقررین نے کہا کہ ریڈیو آج بھی ابلاغ کا بہترین ذریعہ ہے اور پاکستان کے دور دراز علاقوں میں سنا جاتا ہے،ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں لہذا ریڈیو کی نشریات سے ممکن حد تک استفادہ کیا جائے، ریڈیو ڈے کی تقریب کے دوران فیصل آباد سے ریڈیو کی معروف لسنر نجمہ نوشاہی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بطریق احسن ادا کئے۔

ریڈیو ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان بھر سے آئے ریڈیو سامعین کو تحفوں سے بھی نوازا گیا اور تقریب کے میزبان غلام سرور بلوچ صدربلوچ ریڈیو لسنرز کلب پاکپتن کا شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پرستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاولنگر کے عبدالغفور قیصراورعالمی لسنرزمتحدہ تنظیم آف پاکستان کے روح رواں چوہدری فہیم نور نے اعلان کیا کہ اگلے سال فروری 2025 میں 25 واں ورلڈ ریڈیو ڈے (سلور جوبلی) عالمگیر سطح پر ننکانہ صاحب میں منائی جائے گی، جس کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!