پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں مفت راشن تقسیم

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں اپنی رجسٹریشن کروانے والے مستحق افراد میں 200 سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکجز تقسیم کئے گئے۔

شارجہ سوشل سنٹر کے صدر چوہدری خالد حسین نے مستحق افراد میں رمضان پیکجز تقسیم کئے،انہوں نے کہا کہ ہمارے سنٹر میں 200 سے زائد خاندانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تمام مستحق افراد کو رمضان پیکج دیا جائے۔

رمضان پیکج کی تقسیم ماہ مقدس کے دوران جاری رہے گی اور دیگر درخواستوں پر غور کرنے اور رجسٹر کرنے کے بعد شارجہ سینٹر کی جانب سے رمضان پیکج دیا جائے گا۔

چوہدری خالد حسین نے کہا کہ رمضان پیکج کی تقسیم اللہ کی رضا کے لئے ہے اور شارجہ اور عجمان میں مقیم مستحق افراد کو ضروری اشیاء کے تھیلے دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ وہ رمضان کا مہینہ آسانی سے گزار سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شامل کریں اور مستحق افراد کی مدد سے خدا کی قربت حاصل کی جا سکے۔ رمضان پیکج میں ضروری اشیاء شامل ہیں جو مستحق افراد کو دی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!