اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں کیوں بلایا؟ بھارتی نیوز اینکر کو مدعو کرنے پر اماراتی شہزادی برہم

0

دبئی(تارکین وطن نیوز)بھارتی صحافی سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی انتظامیہ پر برس پڑیں۔

شارجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے ابوظہبی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی سیمینار میں ہندو انتہا پسند نظریات رکھنے والے بھارتی صحافی کو مدعو کرنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ سدھیر چوہدری ہندو انتہا پسند سوچ رکھنے والا اینکر ہے، جس کے پروگرام مسلمانوں کی نفرت سے بھرے ہوتے ہیں اور وہ اپنے شوز میں ہندوستان کے20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز بھارت میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔

شہزادی ہند نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے سوال کیا کہ آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟۔

ایک اور ٹویٹ میں شہزادی ہند نے لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!