عید ملن پارٹی کا اہتمام بزنس فورم پی پی پی گلف کے نائب صدر کریم امیرعلی نے کیا تھا
چیئرمین بلاول بھٹو اورصدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کرچلیں گے،کریم امیرعلی
محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن اورشہید ذوالفقارعلی بھٹو کے فلسفہ کو لے کر آگے بڑھیں گے،میاں منیر ہانس
دبئی (طاہر منیر طاہر) عید الفطر کے بعد دبئی میں عید ملن پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے، ان پارٹیوں کا مقصد آپس میں مل بیٹھنا اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا مقصد ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہ ہونا اور درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔
اس بار اوورسیز پاکستانیوں کو ایک چھت تلے جمع کرنے کا اعزازکریم امیرعلی نائب صدر بزنس فورم پی پی پی گلف کو حاصل ہوا، عید ملن تقریب کی صدارت پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیرہانس نے کی۔
تقریب میں خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ، بابر عزیز بھٹی، نثار خٹک، ملک محمد اسلم، ذوالفقارعلی مغل، عرفان قمر گوندل، شفیق صدیقی، محمود بٹ، حامد زمان کائرہ، سید یاسرعباس، تسلیم عباس، سید غضنفر نقوی، رائے سعید منج، سمیع اخونخیل، نیاز شانگلہ، خلیل بونیری، چودھری راشد علی بریار، ظہیر احمد گجر، ایاز ملک، سید عاطف گیلانی، میاں عاصم شہزاد، قاری عبدا لوہاب، احسان گوگا، محمد شہباز باجوہ، وقاص گھمن، انجینئر دانش حیدری، عبدالمجید شیخ، حسیب منیرہانس، برہان مغل، ڈاکٹر خالد شیخ، عائشہ منیر ہانس، شیریں درانی، نجمہ احسان، شازیہ سہیل اور زیبا خان کے علاوہ دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔
شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں منیر ہا نس اور کریم امیر علی نے کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو اورصدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر پاکستان اور پاکستان عوام کی ترقی، محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے فلسفہ کو لے کر چلیں گے۔
تقریب کے دوران اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پیپلز پارٹی کے دانشور ملک محمد اسلم نے بخوبی ادا کئے، اس موقع پرلائیو موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں معروف گلوکار سہیل اخلاق نے گیت اور غزلیں سنا کرسامعین سے داد وصول کی۔
میزبان کریم امیرعلی نے مہمانوں کو سندھی اجرک بطور تحفہ پیش کی اور تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔