پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای ٹریڈ ونگ کے صدرعبدالمجید مغل اور چیئرمین غلام مصطفیٰ مغل کے بڑے بھائی عبدالرشید مغل کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

0

مرحوم حاجی طارق مغل، سرفراز مغل کے پھوپی زاد بھائی، محمد حسیب احمد مغل، رمیز احمد مغل اور محمد حماد علی کے والد تھے

دعائے قل کا اہتمام مغل ہاؤس شارجہ میں کیا گیا، لیگی کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی شرکت

تعزیتی ریفرنس میں شریک لوگوں نے مرحوم کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای عبدالمجید مغل اور چئیرمین غلام مصطفیٰ مغل کے بڑے بھائی عبدالرشید مغل اور حاجی طارق مغل، سرفراز مغل کے پھوپی زاد بھائی، محمد حسیب احمد مغل، رمیز احمد مغل، محمد حماد علی کے والد جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی دعائے قل کا اہتمام مغل ہاؤس شارجہ میں کیا گیا۔

نظامت کے فرائض حافظ زاہد علی نے ادا کئے،تلاوت کلام پاک سے حافظ عظیم رفاعی نے باقاعدہ محفل کا آغاز کیا اور مختلف ثناء خواں حضرات نے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کیا- جن میں عامر بھٹی، سرفراز حسین مغل، ملک دوست اعوان، حافظ شکیل اور ڈاکٹر اکرام شہزاد شامل ہیں، حافظ عظیم رفاعی نے ایصال ثواب کے بارے میں بیان کیا۔

نماز مغرب اور عشاء کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی- حاضرین میں صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن عبدالمجید مغل، چیئرمین غلام مصطفیٰ مغل، غلام مرتضی مغل، حسیب مغل، رمیز مغل، حماد مغل، طارق جاوید مغل، منیب طیب، فرحان مجید مغل، سفیان مجید مغل، صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات محمد غوث قادری، چوہدری خالد بشیر، محمد جمیل بنگیال، شوکت محمود بٹ، شہزاد بٹ، حاجی محمد نواز، چودھری صغیر، ملک دوست محمد اعوان، رانا محمد اقبال، راجہ ارشد، رانا وہاب، محبوب ربانی، طارق قریشی، سہیل گھمن،راجہ عابد، غلام محی الدین، سرفراز مغل ،چوہدری بشیراحمد شاہد ، خرم رشید، عارف عامر منہاس، عامر بھٹی، طارق مغل، جاوید ملک، چوہدری رمضان شان، زاہد چوہدری، عبدالرشید چغتائی، راجہ ظہیر، ظفر مرزا، محمد شیراز اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں شریک لوگوں نے مرحوم عبدالرشید مغل کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!