پیرس، چین- فرانس یوتھ ڈائیلاگ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد

0

پیرس (ویب ڈیسک) "چینی جدیدیت کو سمجھنا – چین-فرانس یوتھ ڈائیلاگ” کے عنوان سے ایک تقریب پیرس میں منعقد ہو ئی جس کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ، پیرس انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز، پیرس میں اقوام متحدہ کی انٹر یونیورسٹی کمیٹی اور جنان یونیورسٹی آف چائنا نے کی ۔ چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ اور فرانس کے سابق وزیر مملکت، وزیر ثقافت اور وزیر تعلیم جیک لینگ نے اس تقریب میں شرکت اور تقاریر کیں۔

اس موقع پر "چینی اور فرانسیسی نوجوانوں کے درمیان چینی طرز کی جدیدیت پر تحقیقی رپورٹ” باقاعدہ طور پر جاری کی گئی۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ60 سالوں میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے احترام کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی بدولت نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور فرانسیسی تہذیبیں ایک دوسرے کی قدر کرتی ہیں ، اور تبادلے اور باہمی سیکھ کی رفتار کبھی نہیں رکی۔ چینی طرز کی جدیدیت چین اور دنیا کی جدیدیت ہے۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ تبادلے اور دلی تعلق و دوستی کے لیے ایک مکالمے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان نئے دور میں چین کی منفرد دلکشی کو محسوس کر سکیں۔

اس موقع پر "چائنا میڈیا گروپ اور پیرس انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز کے سابق طلباء پر مشتمل ایسوسی ایشن کے درمیان تعاون کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت” پر بھی دستخط کیے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!