بیجنگ (ویب ڈیسک) 26جون کوآٹھویں چین یوریشیا ایکسپو چین کے سنکیانگ کے صدر مقام شہر ارومچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔ یہ نمائش پانچ دن تک جاری رہے گی اور 30 جون کو ختم ہوگی۔
نمائش میں قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان مہمان خصوصی ممالک ہیں جبکہ 23 ممالک، 3 علاقوں اور 1 بین الاقوامی تنظیم نے قومی (علاقائی) پویلین اور تصویری پویلین قائم کیے ہیں۔
ایکسپو کے دوران زرعی خوراک، ٹیکسٹائل اور لباس، توانائی، کیمیائی صنعت اور دیگر شعبوں کے حوالے سے روس، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، جنوبی ایشیا اور آر سی ای پی کے رکن ممالک کے لیے تین اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری ڈاکنگ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔
2011سے چین-یوریشیا ایکسپو کامیابی کے ساتھ سات بار منعقد ہو چکی ہے، جس میں مجموعی طور پر اندرون اور بیرون ممالک کے 12,200 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر چکے ہیں، جن کا تعلق پانچ براعظموں کے 70 سے زائد ممالک اور علاقوں سے ہے، اور نمائش دیکھنے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 2.16 ملین تک جا پہنچی ہے۔