دھَنک لندن کی جانب سے عاطف توقیر کی کتاب "رد” کی تقریبِ پذیرائی

0

ایلفورڈ کرکٹ کلب لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں معزز مہمانان اور ادب کے شوقین حضرات نے شرکت کی

تقریب کی صدارت ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کی، ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی بھر پور شرکت

دھنک لندن عالمی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں خدمات فراہم کررہی ہے، سیدہ کوثر

دبئی (طاہر منیر طاہر) دھَنک لندن کی طرف سے جرمنی سے تعلق رکھنے والے نامور مصنف عاطف توقیر کی کتاب "رد” کی شاندار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ایلفورڈ کرکٹ کلب لندن میں منعقد ہوئی، جس میں لندن سے متعدد معزز مہمانان اور ادب کے شوقین حضرات نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کی، جنہوں نے اپنے وقار اور علمی بصیرت سے تقریب کو رونق بخشی۔ معروف مقررین میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے ادب دوست فہیم اختر، سمیعہ علی، سہیل ضرار خلیش، اور عروج آصف شامل تھے، جنہوں نے کتاب پر اپنے خیالات اور تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سامعین کو اپنے دلکش خطابات سے محظوظ کیا۔

تقریب کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شگفتہ نسرین اور لندن کی معروف شاعرہ سیدہ کوثر نے کی، جنہوں نے تمام شرکاء کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور عاطف توقیر سے سوالات و جوابات کا سلسلہ بخوبی نبھایا۔

تقریب کے دوران دھَنک لندن کی چیئرپرسن سیدہ کوثر نے عاطف توقیر کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا۔ جبکہ ڈاکٹر فاطمہ حسن کو خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔

تقریب کا آغازعشائیہ سے ہوا جس نے شرکاء کو ملاقات اور موقعے کی خوشی منانے کا موقع فراہم کیا۔ یہ تقریب مختلف معزز شخصیات، مشہور ہستیوں اور سیاستدانوں کی موجودگی سے یادگار بن گئی۔

دھَنک لندن ایک غیر منافع بخش فلاحی تنظیم ہے جو کمیونٹی کی ثقافتی اور آزادانہ روح کو فروغ دینے اور مدد فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔ دھنک لندن کا کہنا ہے کہ ہم لندن سے کام کرتے ہوئے عالمی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کو ان کی مختلف کوششوں میں مدد فراہم کرنا ہے- جن میں کاروبار، فنون، کمیونٹی کی ترقی اور سماجی زندگی شامل ہیں۔ اپنی کوششوں کے ذریعے ہم کمیونٹی کی مجموعی بہبود اور کامیابی کو عالمی سطح پر بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!